تعلیمی ادارے بند کرنےکےحوالے سے سوشل میڈیا کی خبریں بے بنیاد قرار دیدی گئیں۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے واضح کرتےہوئے کہا کہ اسکول یا کالجزبند کرنےکی کوئی ہدایت آئی ہےنہ ہدایت دی گئی ہے،تعلیمی اداروں کےحوالےسے کوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں ہے۔
آئی جی پنجاب نےمزیدکہاسوشل میڈیاکاغلط استعمال کیاجارہا ہے،بالکل کان نہ دھریں،تمام اسکولزاورکالجزکھلےہیں،پولیس بھرپورسیکورٹی فراہم کر رہی ہے،سوشل میڈیاکاغلط استعمال کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔