لاہورہائیکورٹ نے مونس الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں لاہورہائیکورٹ کے 3رکنی بینچ نےفیصلہ جاری کیا،فیصلےمیں لکھاکہ مونس الہٰی نے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کو چھپایا اورغلط معلومات فراہم کیں۔
فیصلےکےمطابق مونس الہٰی مفرورہیں اوراشتہاری قراردیےجاچکے ہیں،ابھی بھی بیرون ملک میں مقیم ہیں،ریٹرننگ افسر کےمطابق وہ دومقدمات میں اشتہاری ہو چکےہیں۔
مونس الہٰی کے تجویز کنندہ اور تصدیق کنندہ جانچ پڑتال کے دوران پیش نہیں ہوئے، عدالت درخواست کو خارج کرنےکا حکم دیتی ہے۔