شکارپور پولیس کی انٹلجینس کی مدد سےگھڑی تیغوں کے کچےمیں کارروائی جے یو آئی رہنمامولانا عبدالحمید ڈرائیور سمیت بازیاب کرالیا گیا۔
شکارپورپولیس اورحساس اداروں کی مدد سے ایک ہفتےقبل اغوا ہونےوالےخیرپور کے رہائشی جے یو آئی رہنماہ مولانا عبدالحمید لنڈ اور ڈرائیور راشدکاندھڑو کو بازیاب کروا لیا گیا۔
ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کےمطابق ہم نے انٹلجنس کی مدد سےکچھ مشکوک افراد کو تفتیش کےلئےحراست میں لیا تھاجنکی نشاندہی پرہم نےگھڑی تیغوں کچے میں کارروائی کی تو وہاں سےمولانا اورانکے ڈرائیورکو باحفاظت بازیاب کرکے انکے ورثہ کےحوالےکردیا گیا ہے۔
مولانا کونامعلوم فون کال کرنےوالےشخص نےرستم کےقریب اپنے اوپرظلم کی داستان سنا کررستم کے کچے والی چمن چوکی کے قریب بلا کرڈاکوں نے اغوا کیا تھا۔