تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہرخان نے کہا ہے کہ بہت ہوگیا، اب سیز فائر ہونا چاہیے ،اداروں سے درخواست ہے 8فروری کو عوام کا راستہ نہ روکیں۔
بونیر میں اپنے حلقے این اے10میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےبیرسٹر گوہرخان نےکہاملک کی نازک صورتحال ہے،ایک اور تجربےکامتحمل نہیں ہوسکتا،عدلیہ سے شکوہ ہے لیکن پھر بھی نظرثانی اپیل دائر کریں گے، امید ہےسپریم کورٹ سے بلے کا نشان واپس ملے۔
بیرسٹر گوہرخان ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران عوام سے کہا کہ اپنےامیدواروں کو پہچان لیں اور ان کے نشانات پرمہر لگائیں۔