لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ایک سو انچاس سے مزید دو امیدوار عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار ہوگئے ، اور ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات میں ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔
پنجاب اسمبلی کے لاہور سے حلقے پی پی149 سے آزاد امیدوار ڈاکٹر ناصر اور ملک شفیق استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات میںان کے حق میں دستبردار ہوتے ہوئےبھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔
اس کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سےگڑھی شاہو،گھوڑے شاہ، شالامارلنک روڈ سمیت 6یوسیزسےنمائندہ وفود نےملاقاتیں کیں ،اورپی پی149میں عبدالعلیم خان کی حمایت کاوعدہ کیا۔اس موقع پرسابق ایم پی اےمحمد شعیب صدیقی اورسابق ناظم حاجی تسنیم شفیع بھی اس موقع پر موجود تھے۔
عبدالعلیم خان نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی149کاحلقہ میراپہلاتعارف ہے،علاقےکومزیدنکھاریں گے،ووٹرزکی مشکلات ختم کرنےکیلئےمحنت کرنااخلاقی اوردینی فریضہ ہے،یہاں کی سیاسی ٹیم20برسوں سےمیرےساتھ،کارکنان سےدیرینہ تعلق ہے۔
وفود میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان نےخدمت خلق کاکام اپنی جیب سےکیا،عوام اُن سےراضی ہیں۔