اوکاڑہ میں تھانہ صدر کی حدود میں جعلی پیر کیخلاف بیوی پر مبینہ تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
پولیس کے مطابق متاثر ہ خاتون نے الزام لگایا ہے اس کے شوہر جو کہ جعلی پیر ہے ، نے چھپ کر جویریہ نامی لڑکی سے دوسری شادی کی اور پوچھنے پر 7 دن تک یرغمال بنا کر رکھااور تشدد کرتا رہا ۔
پولیس کا کہناہے کہ ملزم کو حراست میں لینے کے بعد کارروائی شروع کر دی گئی ہے ، خاتون کا کہناہے کہ ملزم کے ساتھی مقدمے سے دستبردار ہونے کیلیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
بلال اور خاتون کے تین بچے ہیں ، متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سے تحفظ دینے کی اپیل کر دی ہے ۔متاثرہ خاتون ثوبیہ پروین کی نو سال قبل محمد بلال سے شادی ہوئی تھی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق بااثر جعلی پیر بلال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر دھاوا بول اور اٹھا کر ایک کمرے میں بند کردیا ، جعلی پیر نے متاثرہ خاتون کے بھائیوں پر چھوٹی من گھڑت ایف آئی آر بھی درج کروائی۔





















