پاکستان تحریک انصاف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت پر تشویش ہے ، بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ میں شدید تکلیف کے باعث ہنگامی طور پر سرجری کی گئی ہے ۔
پی ٹی آئی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ قید تنہائی اورجیل کی اذیتوں کے باعث بانی اوربشریٰ بی بی دونوں علیل ہیں،دونوں کو ذاتی معالجین تک رسائی دی جا رہی ہےنہ ہی ملاقات کی اجازت دی جارہی ہے،بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ میں شدید تکلیف کےباعث ہنگامی طور پر سرجری کی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے مطابق بشریٰ بی بی کی سرجری کی تصدیق ان کی بیٹی کی جانب سے کی گئی،بشریٰ بی بی کےاہلخانہ کولاہور سے اڈیالہ جیل بلا کر ایک گھنٹےکی ملاقات کی اجازت دی گئی،بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کے ریٹینا کی فوری سرجری کی گئی،بانی اور بشریٰ بی بی کومعیاری طبی سہولیات اورذاتی ڈاکٹرزتک رسائی دی جائےْ





















