علی ترین کا کہنا ہے کہ ملتان میں جیتنے کے بعد شاہد محمود خان کے ساتھ بھائیوں کی طرح فنڈز لا کر عوام کیلئے کام کروائیں گے۔
ملتان سلطان فرنچائز کے مالک علی خان ترین نے ملتان میں کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے ساتھ ملاقات کی، جس میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو کھیل کے حوالے سے فراہم کی جانیوالی سہولیات پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 215 ملتان شاہد محمود خان، اظہر سلیم کملانہ، میاں محمد جہانگیر و دیگر بھی موجود تھے۔
علی خان ترین کا اسپورٹس لوورز میٹ اپ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپورٹس لورز کیلئے میں حاضر ہوں، اس حلقے میں ن لیگ کے ساتھ بھائیوں کی طرح مل کر الیکشن لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہم نے لودھراں میں ڈیولپمنٹ کی ہے، ویسی ملتان میں بھی کریں گے، حلقہ 149 کی عوام کو کہیں گے کہ ہمیں موقع دیں، الیکشن جیتنے کے بعد اس حلقے کو چمکا دیں گے۔