ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا بلاول بھٹو تہذیب میں رہ کرکارکردگی پر بات کریں،ایسی کونسی ترقی ہےجوبلاول بھٹو سندھ سے لیکرپنجاب آئیں گے۔
لاہورکی انسداددہشت گردی میں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہا، بلاول بھٹو زرداری کی زبان پرافسوس ہے، ہمارے ساتھ وزیر خارجہ رہےانکو کارکردگی کی بنیاد پربات کرنی چاہیے۔پی ڈی ایم حکومت میں جو فیصلہ لیا پی پی برابرکی حصہ دارتھی۔
مریم اورنگزیب نےمزیدکہا بلاول نئے نئےپنجاب آئے ہیں انہوں نےپنجاب میں ن لیگ کے پروجیکٹ نہیں دیکھے،کونسا ایسا منصوبہ سندھ سے لا رہے ہیں،جو سندھ میں انہوں نےمنصوبہ لگایا ہو اور وہ پنجاب میں نہیں ہے۔
پاکستان1990کی دہائی میں گالم گلوچ کی سیاست کودفن کرچکاتھا،سابق چیرمین پی ٹی آئی نے گالی گلوج کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے۔