لاہور کے علاقے شاد باغ کے علاقہ میں انوسٹی گیشن پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا۔
عیسی نگری کے علاقہ میں بجلی چوری کا ملزم گرفتارکرنےگھر میں گھس گئی۔ رات گئے سوئی ہوئی خواتین کے کمبل اتار لئےخواتین سے بدتمیزی اور دھکم پیل کے دوران بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی۔
جان بحق خاتون کی شناخت بشیراں بی بی کے نام سے ہوئی۔جانبحق ہونے والی خاتون کےبیٹےکا کہناتھامجھ پریا میرے بھائی پربجلی چوری کا مقدمہ درج نہیں،گھر پر بیوی بچوں کےساتھ سو رہا تھا،پولیس گھر میں گھس ائی،پولیس اہلکار بستروں سے اٹھا کرچچا زاد بھائی کا پوچھنے لگے، چچا زاد بھائی جب میرے گھر پر نہ ملا تو انوسٹی گیشن پولیس ساتھ لے جانے لگی۔
میری ماں نےصرف اتنا پوچھا کہ میرےبیٹےکا کیا قصورہے،وردی پہنےاہلکاروں نے دھکا دیا،تشددکیا،دھکوں اورتشدد سےمیری والدہ موقع پر جانبحق ہو گئی، پولیس نے لاش تحویل میں لےکر پوسٹ مارٹم کے لئےمردہ خانہ منتقل کر دی۔
ڈی ایس پی شادباغ کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔