اسلام آباد میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھنے کے بعد سانس کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔
عالمی سطح پرماحولیاتی تبدیلیوں کےمضراثرات نے پاکستان کو لپیٹ میں لے لیا،اسلام آبادمیں بھی دھند کے باعث آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ ہوا،عام دنوں میں 50 سے 100 تک رہنے والا ایئرکوالٹی انڈٰیکس 250 تک جا پہنچا،جس کے بعد این ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ہونے کے بعد وفاقی اسپتالوں میں خصوصی انتظامات کر لئےگئے،ماہرین صحت نے شہریوں کو غیر ضروری طور پرگھروں سے ہر گز نہ نکلنے کی ہدایت کردی۔
خشک سردی اور اسموگ سے شہریوں میں سانس سمیت مختلف بیماریاں پھوٹ پڑیں،سرکاری اسپتالوں میں رش کئی گنا بڑھ گیا۔