پنجاب سمیت لاہور میں سرد ہواؤں اور خشک سردی کا راج برقرار ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کےمطابق شہرمیں گزشتہ چھتیس گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جہاں پنجاب بھر میں 550 سے زائد نمونیا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
لاہور شہرمیں 130 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے،نمونیا کے کیسز میں بچوں اور بوڑھوں کی تعداد زیادہ ہے،شہری کھانسی ، نزلہ زکام اور فلو میں مبتلا ہونے لگے۔
محکمہ صحت پنجاب نے شہریوں کو سردی سے محفوظ رہنے کی ہدایت کی ہے۔،