رہنماء استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری نے دعوی کیا کہ آٹھ فروری کو نواز شریف بھاری اکثریت سے وزیراعظم بنیں گے، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
لاہورکے حلقہ این اے ایک سو چوبیس سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوارعون چوہدری نے انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ۔ آٹھ فروری کو مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انکی مقبولیت اورعوام کی ان سےمحبت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی منزل تک پہنچا سکتے ہیں۔
ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام نتخابات کیلئے مہم کے سلسلے میں قومی اسمبلی کےامیدوار عون چوہدری کا حلقے میں پہنچنے پر بھرپوراندازمیں استقبال کیا گیا۔