بھارت اور قطر کے درمیان ایل این جی کی فراہمی کے 25 سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ معاہدے کے تحت بھارت کو 2025 تک تک ہر سال آسان شرائط پر 85 لاکھ میٹرک ٹن سستی ایل این جی فراہم کی جائے گی۔
عالمی میڈیا کے مطابق بھارت نے قطر سے ایل این جی (مائع قدرتی گیس) خریدنے کے 25 سالہ معاہدے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اس معاہدے کے تحت ”قطر انرجی“ بھارت کو آسان شرائط پر سستی ایل این جی فراہم کرے گا۔ نئے معاہدے کے تحت موجودہ معاہدوں کو 2028 تک توسیع دی جائے گی۔
بھارت میں توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے کے تحت بھارت کو قطر سے 2050 تک سالانہ 85 لاکھ میٹرک ٹن ایل این جی حاصل ہوگی۔ "قطر انرجی“ نے بھارت کو اس کی پسند کی بندر گاہوں پر ایل این جی فراہم کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔