پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش سے بچ گیا، آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو 42 رنز سے شکست دیدی۔ نیوزی لینڈ نے 5 میچوں کی سیریز1-4 سے اپنے نام کرلی۔
پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 135 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان نےنیوزی لینڈ کو42رنز سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے3،شاہین شاہ آفریدی،محمد نے2،2وکٹیں لیں جبکہ زمان خان اور اسامہ میرنےایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
کرائسٹ چرچ میں آج کے میچ کیلئے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی تھیں، صائم ایوب، حارث رؤف اور وسیم جونیئر کو آرام دیا گیا جبکہ نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ ڈیبیو اس نے اپنے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا آغاز کیا۔