نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کےحالیہ دورہ یو اے ای کا سرمایہ کاری کےمعاملہ پرمثبت اثر،متحدہ عرب امارات کراچی سمیت دیگر ایرپورٹس پر کارگو شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔
ایوی ایشن ذرائع کےمطابق وزیراعظم کے حالیہ دورہ یو اے ای میں ایوی ایشن شعبہ میں بڑی سرمایہ کاری سےمتعلق بات چیت ہوئی تھی سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نےسی اےاے ہیڈکوارٹرزمیں یواے ای حکام کوکراچی،لاہور،اسلام آباد ایرپورٹس پرکارگوسےمتعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی کوبریفنگ دی گئی۔
ذرائع کےمطابق یو اے ای حکام کو کراچی ایرپورٹ،کارگوٹرمینل کادورہ بھی کیا، جس کے بعد یو اے ای کی جانب سے پاکستانی ایئرپورٹس پر کارگو شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کی راہموار ہو گئی ہے۔