فیصل آباد میں سابق صوبائی وزیر ثقافت اور پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 118 سے حمایت یافتہ امیدوار خیال احمد کاسترو کو نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے ۔
خیال احمد کاسترو نو مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں پولیس کو مطلوب تھے اور وہ آج ضمانت قبل ازگرفتاری کے لئے سیشن کورٹ پہنچتے تھے ،خیال احمد کاسترو پی پی 118 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :۔فیصل آباد: تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار خیال احمد کاسترو گرفتار
پولیس نے پی پی 118 سے حمایت یافتہ امیدوار خیال احمد کاسترو کو اٹھائے جانے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ 19 جنوری کو فیصل آباد میں سابق صوبائی وزیر اور رہنما تحریک انصاف خیال احمد کاسترو کو سیشن کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو سیشن کورٹ کے باہرسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔ وہ ضمانت کروانے کے لیے ضلع کچہری پہنچے تھے۔ خیال کاسترو پولیس کو 9 مئی مقدمات میں مطلوب تھے۔