مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازنے ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخات کے حوالے سے کہا ہےکہ یہ محض الیکشن جیتنے کی نہیں عوام کومہنگائی سےنجات دلانےکی جنگ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کی زیر صدارت این اےایک سوانیس میں انتخابی سرگرمیوں کےحوالےسےمشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پرویزرشید،علی پرویزملک، شائستہ پرویز، مریم اورنگزیب اوردیگرنے شرکت کی۔اور انتخابی تیاریوں کاجائزہ، انتخابی سرگرمیوں پرتجاویزپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں مریم نوازکاکہناتھایہ محض انتخاب جیتنے کی نہیں عوام کومہنگائی سےنجات دلانےکی جنگ ہے، عوام نے بہت مسائل دیکھ لئے، اب انہیں مسائل کاحل دینا ہے،وعدوں کی تکمیل کیلئےعوام ووٹ صرف نوازشریف کودیں گے۔
چیف آرگنائزرمریم نواز بیروزگاری اورغریت سے نجات دلانےکاعملی پروگرام تیارکرلیا ہے،عوام 8 فروری کوشیرپرمہرلگا کرنوازشریف کو وزیراعظم بنائیں گے۔