بالی ووڈ ہدایت کار انیل شرما نے ’غدر 2‘ کے مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے فلم ‘غدر 3′ کی تیاری کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار انیل شرما نے فلم ‘غدر 3′ کی تصدیق کردی جبکہ سنی دیول نے فلم کے دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے فلم کی کاغذی کارروائی کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔
انیل شرما کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں نانا پاٹیکر کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور فلم کی شوٹنگ سے فارغ ہونے کے بعد وہ ‘غدر 3′ کے سکرپٹ پر کام کریں گے۔
ہدایتکار نے مزید کہا کہ اُنہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر کچھ منصوبے بنائے ہیں، پوری ٹیم مل کر فلم کی کہانی کو فائنل کرے گی اور پھر کام کا آغاز کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوا تو فلم ‘غدر 3′ سال 2025 کے آخر تک ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سال 2023 میں سنی دیول اور امیشا پٹیل کی سُپر ہٹ فلم ‘غدر 2′ ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم کو مداحوں نے خوب سراہا جبکہ اس فلم نے 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔
سنی دیول کو فلم کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد بہت سےپروجیکٹ آفر ہوئے۔ اب وہ اپنی نئی فلمیں ‘سفر’، ‘لاہور 1947′ اور ‘باپ’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔