بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو ورلڈ کپ سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی، عدالت نے گھریلو تشدد کیس میں ضمانت منظور کرلی۔
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کیخلاف ان کی اہلیہ حسین جہاں نے 2018ء میں گھریلو تشدد کا کیس دائر کیا تھا، جس میں ان کے بھائی محمد حسیب کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔
بھارتی شہر کولکتہ کی مقامی عدالت نے محمد شامی اور ان کے بھائی محمد حسیب کی ضمانت منظور کرلی، دونوں کو عدالت میں پیش ہونے کے بعد2 ہزار روے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
محمد شامی کی اہلیہ نے مارچ 2018ء میں جادیو پور تھانے میں درج مقدمے میں اپنے شوہر پر جسمانی تشدد کے الزامات لگائے تھے، عدالت نے شامی کو گرفتار کرنے کے احکامات بھی جاری کئے تھے۔
بی سی سی آئی نے محمد شامی کو آئندہ ماہ بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل کر رکھا ہے۔
محمد شامی بھارت کی جانب سے ایک روزہ مقابلوں میں تیز ترین 100 اور 150 وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔