ملک بھر میں پیاز کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور فی کلو پیاز 300 سے تجاوز کر گیا ہے۔
ہفتے کو فی کلو پیاز کی قیمت 320 روپے تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد کے شہری سب سےمہنگا پیاز خریدنے پر مجبور ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پیاز کی فی کلو قیمت320روپے، راولپنڈی 310، پشاور 280، سیالکوٹ میں پیاز 270 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
کراچی، لاہور، گوجرانوالہ میں پیاز کی فی کلو قیمت 240 روپےتک جب کہ فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، بہاولپور میں فی کلو پیاز 220 روپے تک ہے۔
کوئٹہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی پیاز کی فی کلو قیمت 220 روپے، خضدار 250 روپے، حیدرآباد اور بنوں میں سب 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ پیاز کی فی کلو قیمت 260 روپے تک تھی۔