لاہور میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، ڈکیتی کا مقدمہ نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف درج کرلیا گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ کلوز سرکٹ فوٹیجز سے اہم شواہد ملے ہیں، جلد ملزمان پکڑے جائیں گے۔
پولیس کے مطابق کرکٹرعبدالرحمان سے ڈکیتی کی واردات گزشتہ روز جوہر ٹاؤن میں ہوئی، ڈاکوؤں نے سابق کرکٹر اور ان کے اہلخانہ سے ایک ہزار امریکی ڈالر، 25 ہزار پاکستانی روپے اور اے ٹی ایم کارڈز چھین لئے۔
واردات کا مقدمہ عبدالرحمان کی مدعیت میں 2 نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے علاقے میں نصب کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے، جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔