چیف آرگنائزرن لیگ مریم نواز نے کہاہے کہ آج ہمارا مقابلہ کرنے والوں کوئی نہیں،یہ بزدل جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گئے، قید بند کی صعبتیں برداشت کرنے کے باوجود میں نے نہ اپنے باپ کاسرجھکنےدیا اور نہ قوم کا سرجھکنے دیا۔
خانیول میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزرن لیگ مریم نواز نے کہا کہ کہتے تھے اتنی مہنگائی ہے مسلم لیگ ن کی الیکشن کمپین کیلیے کون نکلے گا , میں ان سب کو کہنا چاہتی ہوں کہ آنکھیں کھول کے دیکھ لو چاہے وہ اوکاڑہ کا جلسہ ہو یا حافظ آباد کا جلسہ ہو یا خانیوال کا جلسہ ہو عوام کے جم غفیر اور اور عوام کے سمندر یہ بتاتے ہیں کہ عوام جانتی ہے کہ مہنگائی کا ذمہ دار نوازشریف یا مسلم لیگ ن نہیں ہے۔
2018میں مسلم لیگ ن دھاندلی کے ذریعے ہرایاگیا،2018میں بھی خانیوال میں شیرکےعلاوہ کسی کوگھسنے نہیں دیاگیا،کہتےتھےاتنی مہنگائی ہےکون نکلے گان لیگ کی انتخابی مہم میں،ان سب کو کہنا چاہتی ہوں آنکھیں کھول کر دیکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ 2013میں بھی مسلم لیگ نے مقابلہ کیا اور جیتی ہے،2018میں بھی جعلی لوگوں کا مقابلہ مسلم لیگ ن کیا اورجیتی ،مسلم لیگ ن کوہرانے کیلئے الیکشن کو چوری کرنا پڑا،ن لیگ کو ہرانے کیلئے آرٹی ایس بند کرنا پڑا، اورسب نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
انکا کہنا تھا آج ہم چاہتے ہیں ہم سےمقابلہ کیا جائے،آج میدان میں مقابلہ کرنے والاکوئی نہیں ،یہ بزدلوں کی طرح جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں،مجھے باپ کےسامنے گرفتارکیاگیا،ماں کی موت کی خبر اڈیالہ جیل میں ملی تھی،نہ اپنے باپ کاسرجھکنےدیا اور نہ قوم کا سرجھکنے دیا،قید،صعوبتوں کا سامنا کیا کوئی ن لیگ چھوڑ کرنہیں گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ آج کہتے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیےپہلے مقابلہ تو کرومیدان چھوڑ کربھاگتے کیوں ہو،آج انتقام کا الزام لگاتے ہو،لیول پلیئنگ فیلڈ کاالزام لگاتے ہو،کیا نوازشریف نےکہا تھااقتدار سے نکلوتوجھوٹا سائفرلہرادو،کیا نوازشریف نے کہاتھاقومی سلامتی کوخطرے میں ڈال دو،کیا نوازشریف نے کہا تھا9مئی کو ریاست پاکستان پرحملہ کردو۔
چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ کیانوازشریف نےکہا تھاپولیس والوں کےسرڈنڈوں سے توڑدو،جعلی جماعتی انتخابات کراؤ؟،کیا نوازشریف نےکہا تھا شہداکی یادگارپرحملہ کرو،اورآگ لگادو،نوازشریف کو بھی اقتدار سے نکالاگیا تھا،گواہی دو نوازشریف کواقتدارسےنکالاتواس نےجھوٹا سائفر لہرایا؟
انہوں نے کہاکہ کیانوازشریف نےکہاڈنڈوں سےپولیس کی ہڈیاں توڑو،کیانوازشریف نےدرس دیاکہ اپنے ہی ملک پرحملہ کرو،کیانوازشریف کبھی وہیل چیئرپر بیٹھا،کیانوازشریف نےکبھی ٹانگ پر پلاسٹر چڑھایا، کیا نوازشریف نے کبھی جھوٹے انٹراپارٹی الیکشن کرائے؟
انکا کہنا تھا ن لیگ کےالیکشن پوری قوم کےسامنے ہوتے ہیں،انہوں نےکےپی کےگاؤں میں جعلی الیکشن کرایا،پھرکہتےہیں کہ انتخابی نشان لےلیا گیا، انتخابی نشان تون لیگ سےلیاگیاتھا،اورنوازشریف کی انتخابی طاقت دیکھتےہوئے انتخابی نشان لیاگیاتھا۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم نے بھی مشکلات کاسامناکیا،لوگوں کوالیکشن سےپہلےاٹھالیاگیاتھا،کوئی بتائے کہ نوازشریف کبھی ملکی سلامتی سےکھیلاہو؟ہم نے میدان نہیں چھوڑاتھاآخری گیند تک مقابلہ کیا۔