بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر کیس میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ ہائی کورٹ کے پاس خصوصی عدالت کی حیثیت ختم کرنے کا اختیار نہیں۔
راجہ رضوان عباسی کے ذریعے دائر درخواست میں بانی پی ٹی آئی اور جج ابو الحسنات کو فریق بنایا گیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی، ڈی سی اور چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر بھی فریق ہیں۔
سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا اکیس نومبر دوہزار تئیس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔