ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پرپاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نےافواج پاکستان کوخوب سراہا،'آپریشن مرگ بار' اور اس سے منسلک ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔
پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد آپریشن مرگ بار اس وقت سوشل میڈیا پرسب سے زیادہ زیربحث موضوع بنا ہوا ہے۔
سوشل میڈیاصارفین نےسراہتےہوئےکہا کہ پاکستان 1980 سے 1988 کی ایران عراق جنگ کےبعد ایران پرحملہ کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے،ریاست نے عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔
ایک صارف نےکہا ایران نے معصوم بچےشہیدکیے،جبکہ پاکستان نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،ایک میزائل کے جواب میں پاکستان نے چار میزائل پھینکے۔
کئی لوگوں نےحملےکوہمسایہ ملک کی سالمیت کے لئےضروری قراردیا۔میزائل حملے دہشت گردوں کےخاتمے کیلےضروری اوریہ پاکستان اورایران دونوں کےمفاد میں تھے، دیگر نےلکھا انہیں پاک فضائیہ کی قابلیت اور پروفیشنل ہونے پر فخرہے۔