برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن پیٹ کی سرجری کے بعد اب دو ہفتے تک اسپتال میں رہیں گی۔
کینسنگٹن پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنسیس آف ویلز کامیاب سرجری کے بعد 10 سے 14 یوم تک اسپتال میں ہی رہیں گی تاہم اس کے بعد ان کے کئ ماہ تک شاہی فرائض دوبارہ شروع کرنے کا امکان نہیں ہے۔
محل نے کیت مڈلٹن کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں ظاہر کیں لیکن واضح کیا کہ یہ کینسر سے متعلق نہیں ہے۔ علاوہ ازیں شاہی محل کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شاہ چارلس بھی اگلے ہفتے مثانے کے غدود کے علاج کے لیے اسپتال جائیں گے۔
واضح رہے کہ پرنس آف ویلز بھی اہلیہ کے ہسپتال سےڈسچارج ہونے تک کوئی سرکاری ڈیوٹی سرانجام نہیں دیں گے۔ وہ اس وقت بچوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور بچے معمول کے مطابق سکول جا رہے ہیں۔