کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی۔
کرنسی ڈیلرز کے حالیہ کئی ہفتوں کی طرح آج بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 280 روپے پر آ گیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں 0.05 فیصد کمی ہوگئی، انٹربینک میں پاکستانی روپے میں امریکی کرنسی 280.10 روپے پر آگئی۔
معاشی ماہرین کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں استحکام دکھائی دے رہاہے اور ممکنہ طور پر آئندہ چند روز میں ڈالر کی قدر میں کمی بھی متوقع ہے۔