لاہور سمیت پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران 104 ڈینگی بخار کےمریض رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہےکہ پنجاب میں رواں برس ڈینگی مریضوں کی تعداد 2925 ہوگئی،گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی بخارکے 41 مریض سامنے آئے
محکمہ صحت کے مطابق لاہورمیں رواں برس ڈینگی بخارکے مثبت مریضوں کی تعداد 1189 ہوگئی،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی سے ڈینگی بخار کے 33،ملتان سے 16 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ سے 4، مظفرگڑھ سے 2 مریض سامنے آئے
لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 52 مریض داخل ہوئے