پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 9 کے آغاز سے قبل ہی لاہور قلندرکو بڑا دھچکا لگ گیا، افغانستان کے راشد خان پی ایس ایل 2024 سے باہر ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہیں ،جس کی وجہ سے وہ غیرمعینہ مدت کے لیے کرکٹ سے آؤٹ ہوگئے ہیں،انہوں نے آخری میچ آئی سی سی ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کےکوچ جوناتھن ٹروٹ نے اپنے بیان میں کہا راشد خان کی واپسی کے لیے کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا، ان کی کمر کی تکلیف کا خیال رکھا جا رہا ہے۔
مزید کہا وہ ایک مؤثر ترین کھلاڑی ہیں،ہمیں اس بات کا یقین کرنا ہےکہ وہ سو فیصد فٹ ہوں، راشد خان کی سرجری ہوئی ہے، واپسی میں جلدی کی ضرورت نہیں۔
وہ ٹیم کے ساتھ ہیں اور بڑی محنت کر رہے ہیں، راشد خان کے ابھی مزید چیک اپ ہونے ہیں۔