خیبرپختونخوا کے ضم قبائلی اضلاع میں اے آئی پی پراجیٹک پراجیکٹ کے تحت بھرتی ہونے والے نرسنگ سٹاف نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہیلتھ سیکرٹریٹ میں دھرنا دیدیا۔ مظاہرین کہتے ہیں نوکری تو کر رہے ہیں مگر تنخواہیں نہیں مل رہی۔
تنخواہیں نہ ملنے پر متاثرہ عملے نے ہیلتھ سیکٹری،ڈی جی ہیلتھ اور دپٹی ڈائریکٹر نرسنگ خیبر پختونخوا کو خط لکھا جس میں اسٹاف نے تنخواہوں کی ادائیگی کی درخواست کی۔ اور کہا کہ نوکری کر رہے ھیں لیکن تنخواہ نہیں مل رہی۔
متاثرہ نرسنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ بہت مشکل مرحلہ ہے۔ اپنے دوستوں رشتے داروں قریبی عزیز واقارب سے ادھار مانگ کر گزارہ کررہے ہیں اور اب ہم شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں ۔ ہم نوجوان ہیں نوجوان طبقہ ہمیشہ سے خودار رہا ہے ان حالات کی وجہ سے ہماری خوداری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔
واضح رہے کہ دھرنا ضم قبائلی اضلاع کے نرسنگ اسٹاف کی جانب سے 9 ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہیلتھ سیکرٹریٹ میں کیا گیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ مطالباٹ نہ ماننے پر گورنر ہاوس کے باہر دھرنا دیں گے۔