معروف امریکی جریدے فارن پالیسی نے مودی سرکار کی جانب سے بڑھتی ٹارگٹ کلنگ پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ہندوستان قاتل ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔
فارن پالیسی کے مطابق روس، اسرائیل اور شمالی کوریا کے بعد اپنے شہریوں کو غیر ملکی سر زمین پر قتل کرنے میں بھارت بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق 18 جون کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اجرتی قاتلوں نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کر دیا تھا۔ سکھ رہنما کو سکھوں کے حقوق اور آزاد خالصتان ریاست کے قیام کے مطالبہ پر قتل کیا گیا۔
فارن پالیسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے نے امریکہ بھارت تعلقات شدید متاثر کیے، صدر بائیڈن نے بھارتی دعوت نامہ بھی ٹھکرا دیا، کینیڈین وزیراعظم کے الزامات سچائی پر مبنی تھے۔
نجر کے قتل کے بعد مودی سرکار نے امریکہ میں مقیم سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا منصوبہ بھی بنایا۔ امریکی خفیہ اداروں کی بروقت کاروائی سے بھارتی منصوبہ رنگی ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو ریاستی سرپرستی میں کیے جانے والے ماورائے عدالت قتل پر تحقیقاتی ٹیم بنانی چاہیے۔