امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند رکھا تو پہلے سے 20 گنا زیادہ سخت جواب دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز بند کی بندش کی صورت میں ہم ایسے اہداف کو نشانہ بنائیں گے کہ ایران دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑا نہیں ہوسکتا، ایران پر موت، آگ اور غضب کا راج ہوگا، دعا کرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ آبنائے ہرمز کا راستہ استعمال کرنے والے چین اور دیگر ملکوں کیلئے تحفہ ہے، امید ہے کہ اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف انتہائی سخت اور جارحانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں جو بھی نئی قیادت سامنے آئی اسے مار دیا گیا اور آئندہ آنے والی قیادت کو بھی مار دیا جائے گا۔ دعویٰ کیا کہ امریکا اور اسرائیل مل کر ایران کی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا چکے ہیں۔





















