پاکستانی معیشت سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک کی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی۔
اے ڈی بی نے اپریل دوہزار چوبیس تک معاشی ایڈجسٹمنٹ پروگرام پرعمل درآمد ناگزیر قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق اس سال مہنگائی 29.2 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد پر آجائے گی۔
اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق توانائی کے نرخوں میں اضافے اور روپے کی گرتی قدر سے بلند مہنگائی کا دباؤ برقرار رہے گا،رپورٹ میں سال 2024 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی 1.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک استحکام اور بتدریج معاشی بحالی کیلئے پروگرام پر عمل کرنا ہوگا،درآمدات پرکنٹرول میں نرمی کے نتیجے میں سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان ہے،عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ، سست معاشی گروتھ پاکستانی معیشت کیلئے بھی خطرہ قرار دیا۔
کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی استحکام مستقل پالیسی اصلاحات سے جڑا ہے،پاکستان کیلئے زیادہ سے زیادہ مالیاتی نظم و ضبط، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اہمیت رکھتا ہے۔
اے ڈی بی نے توانائی شعبے اور دیگر سرکاری اداروں میں تیز اصلاحات پر بھی زور دیا۔ اصلاحات میں تیزی سے پیشرفت معاشی ترقی کی بحالی کیلئے ضروری ہے
سماجی اور ترقیاتی اخراجات کے تحفظ کیلئے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔