ترکیہ میں فٹبال میچ کے دوران اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے پر اسرائیلی فٹبالر کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی فٹبالر ساگیو نے میچ میں گول کے بعد جشن مناتے ہوئے ہاتھ میں بندھی پٹی دکھائی جس میں سات اکتوبر کے سو دن لکھا ہوا تھا اور اسٹاف آف ڈیوڈ بنا ہوا تھا۔
اس حرکت کے بعد فٹبالر کے خلاف لوگوں کو نفرت پر ابھارنے کا مقدمہ بن گیا اور انہیں گرفتارکیا گیا۔ ترک فٹبال کلب نے ساگیو کے ساتھ معاہدہ بھی ختم کردیا۔