کرنسی مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی روپے کی قدر میں بہتری آگئی، انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید 12 پیسے سستا ہوکر 280 روپے 25 پیسے پر بند ہوا۔
ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کاروبار کے دوران ایک موقع پر 36 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ای کیپ کے مطبق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 25 پیسے پر آگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قدر میں 36 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔