وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے خاندانوں کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
پاکستان کی مٹی میں لا تعداد شہداء اور غازیوں کا خون شامل ہے، وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں میں انتہائی نڈر سپاہی نبیل اختر بھی شامل ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔
سپاہی نبیل اختر شہید نے 12 دسمبر 2023 کو خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے دفاع وطن میں جامِ شہادت نوش کیا۔
سپاہی نبیل اختر شہید اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور ان کے والدین ماضی میں ہی وفات پا چکے تھے۔ سپاہی نبیل اختر شہید نے سوگواران میں بیوہ اور دو بیٹیاں چھوڑے ہیں۔
سپاہی نبیل اختر شہید کے لواحقین نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب گھر والوں سے بہت پیار، محبت اور عزت سے پیش آتا تھا۔
سپاہی نبیل اختر شہید کے چچا کا کہنا ہے کہ بہت نرم مزاج اور اچھے اخلاق کا مالک تھا، جب اُن کی شہادت کا سنا تو خوشی ہوئی کہ اللہ نے ان کے شہید ہونے کی خواہش پوری کر دی۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی شہادت کی خبر پر دکھ ہوا لیکن فخر محسوس کیا، شادی کے بعد ہمارا جتنا بھی عرصہ ساتھ گزرا، بہت خوشی اور عزت سے گزرا۔
سپاہی نبیل اختر شہید کے بیوہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر بہت اچھے تھے، مجھ سے اور بچوں سے بہت پیار کرتے تھے، مجھے فخر ہے کہ اللہ نے میرے شوہر کو شہادت نصیب کی۔ مجھے فخر ہے کہ میں شہید کی بیوہ ہوں۔ سپاہی نبیل اختر شہید کے بیوہ کہتی ہیں کہ نبیل بہت محنتی تھے، اللہ نے انکو جو کچھ بھی دیا انکی محنت سے دیا۔