سیاسی منظرنامے پر ایک اور اپ سیٹ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔
عثمان بزدارنےڈیرہ غازی خان تونسہ کی نشست سے اپنےکاغذات واپس لے لیے،عثمان بزدار کےبھائی سردارجعفر بزدارانتخابات میں حصہ لیں گے،بزدارخاندان کےذرائع کا کہنا ہےکہ موجودہ حالات میں عثمان بزدارحلقہ کی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔
دوسری جانب آئی پی پی کےرہنما فرخ حبیب عام انتخابات 2024 سےدستبردارہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے کےباعث فرخ حبیب نےتمام حلقوں سے کاغذات واپس لیے۔
یادرہے کہ فرخ حبیب نےقومی اسمبلی کےحلقے این اے 101، این اے 102 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔