پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے ایشیا کپ 2023 کے دوران ایک اور بھارتی اداکارہ کی توجہ حاصل کرلی۔
اروشی روٹیلا کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ نسیم شاہ سے متاثر ہوگئی ہیں اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فاسٹ باؤلر کی مقبولیت کرکٹ سے بھی آگے ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ ایشا شاہ بھی نسیم شاہ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایشا شاہ نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ وہ کافی اچھا لگ رہا ہے اور وہ ہندوستان میں بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہے ‘‘۔
ایشا ننے نسیم شاہ کی تعریف میں مزید کہا کہ ’’ خدا نے بنایا تو کیا بنایا نسیم شاہ بنایا ‘‘۔
اداکارہ نے نسیم شاہ سے ذاتی طور پر ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
اداکارہ کے تبصروں نے کرکٹ اور تفریحی شائقین دونوں کی دلچسپی کو بڑھا دیا ہے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے دوران نسیم شاہ کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے باعث ورلڈ کپ 2023 میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔