بجلی چوروں اور نادہندگان کےخلاف آئیسکو کےکریک ڈاؤن میںدو سو چوہتر بجلی چور پکڑے گئے ۔جبکہ نادہندگان سے سات کروڑ بانوے لاکھ باؤن ہزار روپے کی وصولی بھی کرلی گئی ہے ۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق سات سو چوبیس بجلی چوروں سے دس لاکھ چوراسی ہزار سے زائد کے یونٹس چارج کرکے مجموعی طور پر چار کروڑ ستانوے لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔
واجبات ادا نہ کرنے والوں سے لگ بھگ آٹھ کروڑ روپے وصول بھی کرلیے گئے ہیں ۔
ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف کارروائیوں کے دوران آئیسکو ٹیموں کو پولیس کا مکمل تعاون حاصل ہے ۔
ترجمان آئیسکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی چور ملک دشمن ہیں جو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔