خیرپور میں قتل ہونیوالی کمسن ملازمہ فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی، بچی کی موت تشدد سے ہوئی، سر اور سینے میں لگنے والی چوٹیں بچی کی موت کا سبب بنیں۔
خیرپور میں گزشتہ ماہ پیر کی حویلی میں جاں بحق ہونیوالی گھریلو ملازمہ فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔
میڈیکل بورڈ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق فاطمہ کی موت طبعی نہیں بلکہ اس پر تشدد کیا گیا، سر اور سینے میں لگنے والی چوٹیں بچی کی موت کا سبب بنیں۔
خیرپور کے ایک غریب خاندان نے اپنی کمسن بیٹی کو پیر کے گھر پر بطور امانت رکھوایا تھا، جس کی لاش پیر کے گھر سے برآمد ہوئی تھی، پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرکے پیر کو گرفتار کرلیا تھا۔