متحدہ عرب امارات میں یو اے ای درہم کے مقابلے میں پاکستانی اور بھارتی روپے کی قدر بڑھ گئی، بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ مستحکم رہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 10 جنوری 2024ء کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 4 پیسے سستا ہوکر 76.41 روپے پر آگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 13.08 درہم ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم 2 پیسے کمی سے 22.52 روپے پر آگیا جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا 29.95 ٹکے پر مستحکم ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کمی سے 281.10 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 15 پیسے سستا ہوکر 282.25 روپے پر آگیا۔ ہوگئی۔