ڈیوڈ وارنر کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد آسٹریلیا کے شائقین کرکٹ اس کشمکش میں تھے کہ ان کے بعد اس طرح کا مضبوط اوپننگ بیٹسمین کون ہو گا تاہم اب کرکٹ آسٹریلیا نے وارنر کے جانشین کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر کے بعد اوپننگ میں ان کی جگہ سٹیو سمتھ لیں گے جبکہ ان کا ساتھ عثمان خواجہ نبھائیں گے ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈیوڈ وارنر نے ورلڈ کپ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا ۔
اوپننگ بیٹسمین کیلئے دیگر کھلاڑیوں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا جن میں کیمرون بین کرافٹ ، مارکس ہیرس، میتھیو رینشا، کیمرون گرین شامل ہیں لیکن قرعہ سٹیو سمتھ کا نکلا ۔
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے اپنے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے جو کہ 17 جنوری سے اول میں شروع ہونے جارہی ہے ۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز ہی ہوں گے ۔