نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں سرد موسم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پہلی جماعت تک کے طلباء کے لیے موسم سرما کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کے اضافے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نمونیا کی وجہ سے صوبے بھر میں درجنوں بچوں کی اموات کے بعدوزیراعلیٰ پنجاب نے رواں ماہ میں ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بھر کے سکول مزید ایک ہفتہ بند رہیں گے۔ آج لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں ہنگامی اجلاس کے دوران محسن نقوی نے بتایا کہ ہر 10 میں سے 8 بچے نمونیا میں مبتلا ہیں۔
واضح رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں نقوی نے اعلان کیا تھا کہ پنجاب میں اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔