بھارت شہربنگلور میں میاں بیوی کے اختلاف نے معصوم جان لے لی ،نجی کمپنی کی سی ای او نے اپنے چار سالہ لخت جگر کو بے دردی سے قتل کرڈالا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق نجی کپمنی کی مالک سوچنا سیٹھ نے سابق شوہر کو عدالت سے بیٹے سے ملنے کی اجازت پر چار سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق خاتون مبینہ طور پر اپنے بیٹے کی لاش کو ایک بیگ میں ڈال کر ٹیکسی میں فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھی،پولیس نے ملزمہ کو تحویل میں لے کر تحیقات کا آغاز کردیا ہے،۔
تفتیش میں ملزمہ سوچنا سیٹھ نے پولیس کو بتایا کہ بچے کو قتل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ نہیں چاہتی تھی کہ اس کا شوہر بچے سے ملے۔
پولیس کے مطابق بچے کو تکیہ اور تار کے استعمال سے قتل کیا گیا۔خاتون کے پاس سے بیگ بھی برآمد ہوا جس میں کھانسے سیرپ موجود تھے ،شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملزمہ نے بچے کو مارنے سے قبل بے ہوشی کیلئے زیادہ مقدار میں سیرپ پلایا۔
جوڑے کی شادی 2010 میں ہوئی تھی،جبکہ انکے ہاں بیٹے کی پیدائش 2019 میں ہوئی تھی۔جبکہ دونوں میاں بیوی میں طلاق 2020 میں ہوئی۔