پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کی کمی کے بعد 281 روپے 10 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر15پیسے سستاہوکر 282 روپے25 پیسے پر آگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کئی ہفتوں بعد ڈالر کی مانگ میں اضافے کے باعث روپے کی قدر میں کمی ہوگئی تھی، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کا اضافے کے ساتھ 281 روپے 40 پیسے جبکہ دوسری جانب انٹربینک کے زیراثر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوکر 282 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور یہ 277 روپے یا اس سے نیچے آسکتی ہے۔