محسن نقوی نے جی او آر لاہور میں سابق نیول وارکالج کی جگہ کمشنر لاہورآفس بنانے کی ہدایت کردی۔
نگران وزراعلی پنجاب کارات گئےجی او آرکا دورہ کیا،اور نئےکمشنر آفس کیلئے مختص بلڈنگ کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئےکمشنر آفس کو سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت بنانے کی ہدایت جاری کردی۔
محسن نقوی کاکہنا تھا تزئین وآرائش کا کام معیار اور رفتار کے ساتھ جلد مکمل کیا جائے،نئےکمشنر آفس کی تزئین وآرائش کے لئے 14روز کی ڈیڈلائن دی۔
نگران وزیراعلی کا مزیدکہنا تھا کہ کمشنرآفس کےتمام دفاتر جی او آر کی بلڈنگ میں منتقل کئے جائیں گے۔