لاہورمیں ہنجروال کے علاقے میں دوہرےقتل کی واردات میں ملزمان نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل کردیا جنکی شناخت مزمل اور مدثر نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزم فہد نے نامعلوم ساتھی کے ساتھ ملکردونوں بھائیوں کو قتل کیا۔کچھ عرصہ قبل مقتولین کی بہن نےملزم فہد سے پسند کی شادی کر لی تھی ۔مقتول اپنی بہن کو واپس اپنے گھر لے آئے،جسکا ملزم کو رنج تھا۔
پولیس کےمطابق اسی بنا پرملزم نےدونوں بھائیوں کو قتل کیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہداکٹھےکر کےمقتولین کی لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں اورملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔