اسلام آباد ائیرپورٹ سےلاپتہ ہونےوالےپی ٹی آئی امیدواربیرسٹرعبداللہ ممتازکاہلون منظرعام پرآگئے۔
بیرسٹرعبداللہ ممتازکاہلوں نے منظرعام پر آنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا کہ طبیعت ناسازی کے سبب عدالت پیش نہ ہوسکا،سوشل میڈیا پر میرےاغوا کی خبریں غلط ہیں، میں ابھی بھی اپنے دوست کے ساتھ ہوں۔
انہوں نےنومئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور کہا کہ میں ملک بھر 8 فروری کو ہونے والے الیکشن سے دستبردار ہوتا ہوں۔
بیرسٹرعبداللہ نے کہا کہ میں ملوث لوگوں کا ٹرائل کرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے،میں اپنی پاکستانی فوج اور ریاست کے ساتھ ہوں۔
واضح رہے کہ عبداللہ ممتاز پی پی 76 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر تھے۔