سپریم کورٹ نے سیاسی مقدمات کےبجائےعام شہریوں کےمقدمات کوترجیح دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ تین روزفوجداری اورسول مقدمات کی سماعت ہوگی ۔
سپریم کورٹ نے 20سے22ستمبر تک کی کاز لسٹ جاری کردی۔
سپریم کورٹ میں آئندہ تین روز کیلئے5بینچزکےسامنے225کیس سماعت کیلئےمقرر کئے گئے ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں3رکنی بینچ 25مقدمات کی سماعت کرےگا تاہم بینچ نمبر ایک چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہرمن اللہ پرمشتمل ہوگا۔
جسٹس سردارطارق مسعود کی سربراہی میں2رکنی بینچ جسٹس مسرت ہلالی 80مقدمات کی سماعت کرےگا۔
جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں بینچ نمبر 3 جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر اورجسٹس شاہد وحید پرمشتمل ہوگا جو40مقدمات سنےگا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بینچ نمبر 4 میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی اورجسٹس محمدعلی مظہر مقدمات کی سماعت کریں گےجس میں 40مقدمات سماعت کیلئےمقرر کئے گئے ہیں۔
جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میںبینچ نمبر 5 جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی پرمشتمل ہوگایہ 3 رکنی بینچ 40مقدمات سنےگا۔