بھارتی فلم انڈسٹری ( بالی ووڈ ) کے معروف اداکار رنویر سنگھ مالدیپ کے جزیروں کی تصویر لگا کر ہندوستانی سیاحت کو پروموٹ کرنے لگے۔
رنویر سنگھ بالی ووڈ کی ان مشہور شخصیات میں سے ایک تھے جنہوں نے ہندوستانی جزیروں پر سیاحت کو فروغ دینے میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ساتھ دیا۔
اتوار کے روز رنویر نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک غیر ملکی جزیرے کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ آئیے 2024 کو ہندوستان کی سیر کرنے اور اپنی ثقافت کا تجربہ کرنے کے لیے بنائیں، ساحلوں اور ہمارے ملک کی خوبصورتی کو دیکھنے اور دریافت کرنے کے لیے بہت کچھ ہے، چلو انڈیا چلو۔
تاہم، ایکس صارفین نے فوری طور پر اس بات کی نشاندہی کی کہ انہوں نے اس کیپشن کے ساتھ جو تصویر شیئر کی ہے وہ لکش دیپ یا کسی ہندوستانی جزیرے کی نہیں ہے بلکہ مالدیپ کی ہے۔
ایک صارف نے لکھا آپ مالدیپ کی تصویر لگا کر ہندوستانی جزیروں کو پروموٹ کر رہے ہیں، رنویر آپ کو کیا مسئلہ ہے ؟۔
You are promoting Indian islands while putting a picture of Maldives.
— Suraj Balakrishnan (@SurajBala) January 8, 2024
What is wrong with you, Ranveer? pic.twitter.com/lf0VAWE2GJ
صارفین کی جانب سے نشاندہی کے بعد رنویر نے فوری طور پر پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا اور اسے دوبارہ بغیر کسی تصویر کے شیئر کیا، لیکن تصحیح کے بعد بھی صارفین نے رنویر کو نہیں بخشا۔
This year let’s make 2024 about exploring India and experiencing our culture. There is so much to see and explore across the beaches and the beauty of our country
— Ranveer Singh (@RanveerOfficial) January 8, 2024
Chalo India let’s #exploreindianislands
Chalo bharat dekhe
ایک نے لکھاکہ ڈیلیٹ کرنے میں بہت دیر ہوگئی، انٹرنیٹ ہمیشہ جیت جاتا ہے ، ایک اور نے تبصرہ کیا کہ مالدیپ کی تصویر پوسٹ کی اور حذف کر دی گئی۔
یاد رہے کہ رنویر روہت شیٹی کی سنگھم اگین، فرحان اختر کی ڈان 3 اور ایس شنکر کی اگلی فلم میں نظر آئیں گے۔